تیر کا ایسا انوکھا نشان، جسے گھمانے پر بھی سمت نہیں بدلتی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 9 اگست 2019 23:57

تیر کا ایسا انوکھا نشان، جسے گھمانے پر بھی سمت نہیں بدلتی

آج کل ٹوئٹر پر  تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کیے گئے ایک تیر کی  ویڈیو وائرل ہے۔ اس تیر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گھمایا جائے تو تب بھی اس کی سمت تبدیل نہیں ہوتی۔ اس تیر نےلاکھوں انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔اس تیر کو جتنا مرضی گھمایا جائے، اس کی نوک صرف ایک سمت میں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

یعنی گھمانے پر بھی یہ بس ایک سمت ہی ظاہر کرتا ہے۔

تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کیا ہوا یہ تیر جاپانی ریاضی دان  اور مجسمہ ساز کوکیچی سوگیہارا نے بنایا ہے۔ ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ اس تیر  میں موجود خم کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ  گھمانے پر بھی یہ ایک ہی سمت ظاہر کرتا ہے۔
اس تیر کی ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu