روسی جوڑا بالکل انسانی شکل کی حیرت انگیز گڑیا بناتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 22 اگست 2019 23:50

روسی جوڑا  بالکل انسانی شکل کی حیرت انگیز گڑیا بناتا ہے

انستاسیا اور سرگے لوٹسینکو روس کے شہر کراسنویارسک  میں رہنے والا باصلاحیت جوڑا ہے۔ یہ جوڑا دنیا بھر میں گڑیا جمع کرنے کے شائقین میں کافی مقبول ہے۔ یہ جوڑا کئی مہینوں کی محنت کے بعد صرف ایک گڑیا تیار کرتا ہے لیکن اس گڑیا میں باریک سے باریک جزیات پر بھی دھیان دیا جاتا ہے، جس سے  کافی متاثر کن گڑیا بنتی ہے۔شائقین کا کہنا ہے کہ انستاسیا اور سرگے کی بنائی ہوئی گڑیا بالکل چھوٹے انسان کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

انستاسیا اور سرگے دونوں ہی پیشہ ور فنکار ہیں۔ انہوں نے کراسنوڈر آرٹ  کالج اور کوبان سٹیٹ یونیورسٹی آف کلچر اینڈ آرٹس سے گریجویشن کی ہے۔تاہم دونوں کی تربیت گڑیا کی تیاری کے حوالے سے کبھی نہیں ہوئی۔
یونیورسٹی کے آخری سال میں انستاسیا نے پولیمر کلے کے ساتھ جواہرات بنائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس میٹریل سے  سالگرہ کے تحفے کے طور پر اپنی ایک استاد کے لیے گڑیا بنائیں گی۔

گڑیا بناتے ہوئے انہیں کئی مشکلات پیش آئیں۔ اگلے چند سالوں میں یہ جوڑا تمام مشکلات پر قابو پا چکا تھا اور ایسی حیرت انگیز گڑیائیں بناتا ، جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ جائے۔انستاسیا اور سرگے کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2011 میں گڑیائیں بنانا شروع کی لیکن اب بھی وہ سیکھ رہے ہیں۔
اس جوڑے کی بنائی ہوئی ایک گڑیا کی قیمت دسیوں ہزاروں  روبل میں ہوتی ہے لیکن شائقین اتنی اچھی گڑیا کے لیے  قیمت کی پرواہ نہیں کرتے۔

روس، جرمنی اور برطانیہ کے شائقین اس جوڑے سے اچھی قیمت پر گڑیا خریدتے ہیں۔
اس جوڑے کی بنائی ہوئی چند گڑیاؤں کی تصویریں آپ بھی دیکھیں۔







متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu