چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے پر شاندار فن پارے بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 ستمبر 2019 23:48

چھینی اور ہتھوڑے سے  شیشے پر شاندار فن پارے بنانے والا فنکار

سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فنکا رسائمن برجر  کی حرکتیں بظاہر غارت گروں جیسی ہیں لیکن اس غارت گری سے  وہ شاندار فن پارے تخلیق کرتے ہیں۔
سائمن چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے کے ٹکڑوں پر حیرت انگیز فن پارے بناتے ہیں۔ وہ چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے کے ٹکڑوں پر پیچیدہ  پورٹریٹ اور تصاویر بناتے ہیں۔
سائمن نے اعتراف کیا کہ بطور فنکار اُنکی بھی خواہش ہے کہ انہیں سراہا جائے۔

اس لیے انہوں نے فن پارے بنانے کے لیے ایک ایسی  تیکنیک استعمال کی ہے،  جو ان  سے پہلے کسی نے استعمال نہیں کی۔شیشے کا بطور میڈیم کے استعمال کچھ زیادہ مقبول نہیں لیکن انہوں نے  تجرباتی طور پر ایک نئی تیکنیک ڈیویلپ کی ہے، جس میں وہ چھینی اور ہتھوڑے سے شیشے پر فن پارے بناتے ہیں۔
سائمن کوئی بھی فن پارہ بنانے سے پہلے  کیمرے سے ماڈل کی تصویر بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اسے لیپ ٹاپ پر پراسس کرتے ہیں اور پھر چھینی اور ہتھوڑا پکڑ کر شیشے  پر فن پارہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔سائمن شیشے پر مارکر سے نشان لگا کر اس پر  ہتھوڑے  سے ضرب لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بعض دفعہ ہتھوڑے کی زیادہ زور کی ضرب پورے فن پارے کو بگاڑ کر رکھ دیتی ہے۔
سائمن کی بنائی ہوئی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu