بوتل کے پیغام نے آبشار پر پھنسے کوہ خاندان کو بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 ستمبر 2019 23:52

بوتل  کے پیغام  نے آبشار پر پھنسے کوہ خاندان   کو بچا لیا

کیلیفورنیا میں کوہ پیماؤں   کا ایک خاندان 40  فٹ اونچی آبشار پر پھنس گیا تو انہیں  دو اجنبیوں نے اُن کے بوتل میں بھیجے گئے پیغام کی وجہ سےا نہیں بچا لیا۔
44 سالہ کوسٹس وائٹسن  نے بتایا کہ وہ اپنی دوست اور 13 سالہ بیٹے کے ساتھ   دریائے ارویو سیکو کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ ڈھائی دن کی ٹریکنگ کے بعد وہ  ارویو سیکو کے تنگ  مقام  پر پہنچے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں دریا  40 فٹ اونچی پتھریلی دیوار سے گھرا ہوا ہے۔


کوسٹس نے بتایا کہ  یہاں پر دریا کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ وہ اس  میں سے نہیں گزر سکتے تھے۔ کچھ دیر بعد انہیں معلوم ہوا  کہ وہ اس جگہ پر پھنس چکے  ہیں اور کسی بھی طرح نیچے نہیں جا سکتے۔انہوں نے  زور زور سے مدد کے لیے آوازیں دیں۔ مدد کے لیے کیے گئے فون کا بھی کوئی جواب نہیں ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پلاسٹک کی بوتل پر مدد لکھا اور اس بوتل کے اندر بھی ایک پرچی لکھ کر ڈال دی۔

انہوں نے پرچی پر لکھا کہ ہم آبشار پر پھنس گئے ہیں ، مدد کی ضرورت ہے۔
اس خاندان نے یہ بوتل آبشار پر سے پھینک دی اور چٹانوں سے ایس او ایس لکھ دیا تاکہ مدد کرنے والا عملہ انہیں دیکھ سکے۔
چند گھنٹوں بعد ہی کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول  کے ہیلی کاپٹر ان کی مدد کو پہنچ گئے۔ سی ایچ پی کا کہنا ہے کہ  دو کوہ پیماؤں  کو مدد کے پیغام کی بوتل مل گئی تھی، جس کے بعد حکام نے کوسٹس کی تلاش شروع کر دی اور آخر کار انہیں پا لیا۔
جن کو ہ پیماؤں کو بوتل ملی تھی انہوں نے حکام کو اپنے نام نہیں بتائے۔ کوسٹس کو امید ہے کہ جلد ہی اُن کی شناخت کا پتا چل جائے گا، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر اُن کا شکریہ ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu