سُن کرنے والی عام دوا سے خاتون کے خون کا رنگ نیلا ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 ستمبر 2019 23:57

سُن کرنے والی  عام دوا سے خاتون کے خون کا رنگ نیلا ہوگیا

پروویڈنس، روڈ آئلینڈ  کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک کیس رپورٹ کیا ہے۔ اس کیس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 25 سالہ خاتون کے  عام سُن  یا بے حس کرنےو الی دوا  لینے  سے اُن کے  خون کا رنگ گہرا نیلا ہوگیا ہے۔
خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،  روڈآئلینڈ کے ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں آئی  اور انہوں نے کمزوری،  تھکن اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی۔

  یہ خاتون  دیکھنے میں بظاہر نیلی ہو چکی تھیں۔
ڈاکٹروں نے سمجھا کہ یہ خاتون یرقان اسود (cyanotic) کی مریضہ ہیں۔یہ  حالت بنزوکین کے استعمال کی وجہ سے ہو جاتی ہے۔ بنزوکین دانت کے درد اور سوجن وغیرہ کی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ دانت کے درد سے ایک رات پہلے انہوں نے بہت زیادہ بنزوکین لی تھی۔
نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی  تحقیق کے مصنفین ڈاکٹر اوٹس وارین اور بنجیمن بلیک وڈ نے لکھا ڈاکٹر وارن نے خاتون کی بیماری کی فوراً ہی تشخیص کر لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طویل عرصہ پہلے اسی طرح کا مریض دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بنزوکین کی وجہ سے خاتون کو ری ایکشن ہوا جس سے ایک نایاب بیماری میٹ ہیمو گلوبنیمیا ہو گئی۔ یہ بیماری کئی ادویات جیسے بنزوکین کے ری ایکشن سے ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹروں نے خاتون کو میتھالین بلیو کی ڈبل ڈوز دی جس کے بعد اُن کے خون کا رنگ دوبارہ نارمل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu