میکسیکو کے میئر تقریبات میں خود شرکت کرنے کی بجائے اپنی تصویر کو بھیجنے لگے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 اکتوبر 2019 23:34

میکسیکو کے میئر  تقریبات میں خود شرکت کرنے کی بجائے  اپنی تصویر کو بھیجنے لگے

میکسیکو  کے ایک ٹاؤن کے میئر کو ان دنوں کافی تنقید کا سامنا ہے۔ وہ جن تقریبات میں خود شریک نہیں ہوسکتے، اُن میں اپنی بڑے سائز کی کٹ آؤٹ تصویر آویزاں کر دیتے ہیں۔
میکسیکو کی ریاست چیاپاس کے ایک ٹاؤن  کے میئر موئیسیس توریس لوگوں کی تنقید کے باوجود مختلف  تقریبات میں اپنی تصویر بھیج رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مقامی ہیلتھ سروس کی تقریب میں اپنی تصویر بھیج دی اور خود شرکت کرنا گوارا نہ کیا۔


اس تقریب میں مختلف لوگوں نے توریس کی تصویر کے ساتھ تصاویر بنوائی جو میکسیکن سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی ہیں۔لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں اور مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
توریس خود بھی پہلے مرد نرس تھے۔ انہوں نے مقامی ہیلتھ سروس کی تقریب میں شرکت نہ کر کے  تقریب میں شامل لوگوں کو کافی مایوس کیا ہے۔

(جاری ہے)


دلچسپ بات یہ ہے کہ توریس کا عملہ اس صورت حال کو مختلف بہانوں سے مثبت انداز میں پیش کر رہا ہے، جیسے اُن کا کہنا ہے کہ  تقریب میں کسی بھی طرح شریک ہو کر میئر نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے، اسی طرح  وہ مقامی ہیلتھ سروس کے اہلکاروں کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ توریس اکثر تقاریب میں اپنی تصویر کو بھیج دیتے ہیں۔ توریس کے عملے نے شہریوں کےا لزامات کو رد نہیں کیا ہے لیکن ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ آئندہ توریس خود ہی تقریبات میں جائیں گے یا  بدستور اپنی تصویر کو ہی بھیجتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu