برطانوی دلہن نے اپنی شادی میں شرکت سے پہلے اپنے ناخنوں میں والد کی راکھ شامل کر لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 اکتوبر 2019 23:58

برطانوی دلہن نے اپنی شادی میں شرکت سے پہلے اپنے ناخنوں میں والد کی راکھ شامل کر لی

لندن میں ایک دلہن نے اپنے والد کی وفات کے چار ماہ بعد انہیں اپنی شادی میں شامل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ دلہن نے اپنے والد کی راکھ کو اپنے مصنوعی ناخنوں میں شامل کر لیا۔ جس سے انہیں احساس ہوتا رہا کہ شادی کے دن اُن کے والد اُن کے ساتھ ہیں۔ 

چارلوٹ واٹسن اور اُن کے شوہر نک کو اپنی شادی اُس وقت ملتوی کرنا پڑی جب انہیں معلوم ہوا کہ مک باربر کی کینسر کی بیماری پھیل گئی ہے۔

(جاری ہے)

جب شادی سے کچھ عرصہ پہلے مک وفات پا گئے تو چارلوٹ کی کزن کرسٹی میاکن ، جو ناخنوں کی آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہیں، نے ناخنوں کے ڈیزائن میں مرحوم کی راکھ استعمال کرنے کا آئیڈیا پیش کیا۔ 

سٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والی چارلوٹ کا کہنا ہے کہ اس سے انہیں اپنے والد کی قربت کا احساس ہوتا رہا۔ 

کرسٹی نے بتایا کہ اُن کے انکل کی راکھ شیشے کے ایک گلاس میں تھی، اس راکھ میں سے انہوں نے وہ حصے منتخب کیے، جنہیں ناخنوں میں شامل کیا جا سکتا تھا۔

 

اپنی شادی پر چارلوٹ نے اپنے والد کو کئی طریقوں سے یاد کیا۔ انہوں نے اپنے جوتوں کی پشت پر اپنے والد کی تصویر بنوائی۔ پھولوں کے گلدستے پر بھی اُن کے والد کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں اپنے والد کی جینز اور جمپر سے ٹیڈی بیئر بھی بنوایا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu