صرف ایک دھاگے سے شاندار فن پارے بنانے والا با صلاحیت فنکار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 اکتوبر 2019 23:33

صرف ایک دھاگے سے شاندار فن پارے بنانے والا با صلاحیت فنکار

ہانگ کانگ سے تعلق  رکھنے والے فنکار الفرڈ چن  صرف ایک دھاگے سے شاندار فن پارے تخلیق کرتے ہیں۔ وہ پانچ ہزارمیٹر کے ایک  ہی دھاگے کو 300 دھاتی کیلیں لگے ایک فریم پر اس طرح  بُنتے ہیں کہ اس پر  شاندار تصویر بن جاتی ہے۔انہوں نے دھاگے سے مشہور شخصیات کی ایسی پورٹریٹ بنائیں ہیں، جنہیں دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

الفرڈ اپنے کام کا آغاز ایسی ڈیجیٹل تصویر کے انتخاب سے کرتے ہیں، جسے انہوں نے دھاگے سے بنانا ہو۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ اس تصویر کا کلرورژن تبدیل کر کے گرے سکیل کرتے ہیں اور اس کی برائٹ نیس اور کنٹراسٹ  ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ دھاگے سے فریم پر کام  کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔ وہ ایک الگورتھم کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ الگورتھم انہیں بتاتا ہے کہ دھاگے سے فریم پر بنائی کس طرح کرنی ہے۔ اسی الگورتھم کے مطابق وہ شاندار تصویر تخلیق کرتے ہیں۔ 

الفرڈ کی بنائی ہوئی چند تصویریں اور تصویریں بنانے  کے عمل کی ویڈیو ذیل میں دیکھیں۔










Browse Latest Weird News in Urdu