اس ریاست میں حکام نے 420 میل کے سنگ میل کو 419.99 میل سے بدل دیا۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 نومبر 2019 23:56

اس ریاست میں حکام نے 420  میل کے سنگ میل کو 419.99  میل سے بدل دیا۔ دلچسپ وجہ

کولوراڈو میں  حکام کو امید ہے کہ ایک سنگ میل میں ایک میل کے سوویں حصے کے فرق کی وجہ سے اب یہ چوری ہونے سے بچ جائے گا۔انٹرسٹیٹ 70 پر سنگ میل 420 بار بار چوری ہو جاتا تھا۔
میریجونا کلچرل میں 420 کے عدد کو کافی اہمیت حاصل ہے۔ مریجونا کا استعمال کرنے والے حضرات عام طور پر 4 بج کر 20 منٹ  پر ہی اپنی محفل جماتے ہیں۔ اس کےعلاوہ اپریل کے مہینے کی  20 تاریخ کو ہر سال  ساری دنیا میں میریجونا کے حوالے سے تقریبات ہوتی ہیں۔


میریجونا کا استعمال کرنے والے اکثر اس سنگ میل کو چوری کر لیتے تھے۔ حکام نے اسے چوری سے بچانے کا آسان حل یہی سمجھا کہ  سنگ میل پر 420  لکھنے کی بجائے 419.99 لکھ دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق فور ٹوئنٹی اصطلاح کا سب سے پہلے استعمال  ایک مقامی دیوار پر بیٹھنے والے دوستوں کے ایک گروپ نے کیا۔

(جاری ہے)

انہیں والڈوس (Waldos) کے نام سے جانا  جاتا ہے۔والڈوس ہرروز سکول کے بعد 4 بجکر 20 منٹ پر ملاقات کرتے۔

انہوں نے smoke کی جگہ weed کا لفظ بھی استعمال کرنا شروع کیا۔ ان دوستوں کا تعلق گریٹ فل ڈیڈ بینڈ سے بھی تھا۔ اس بینڈ کے چاہنے والوں نے بھی اس اصطلاح کا استعمال شروع کر دیا۔۔میریجوانا میگزین ہائی ٹائمز  نے 1991 میں  پہلی بار 420 کا استعمال کیا، جس کے بعد یہ عدد مقبول ہوگیا۔کولوراڈو میں  میریجوانا کی فروخت قانونی ہے۔ اس کا پہلا سٹور 1 جنوری 2014 کو کھلا تھا۔
سنگ میل 419.99  کنساس کی سرحد سے 25 میل دور ہے۔ یہ وہ واحد عدد نہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر چوری ہوتا ہے۔ لاریمر کاؤنٹی میں کیمرون پاس  میں ایک سنگ میل 68.5 کے نام سے بھی ہے۔ اس سنگ میل کو  69 سنگ میل کی بار بار چوری کے بعد تبدیل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے طریقے اپنانے کے بعد سنگ میل کی چوری ختم ہو جاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu