کھیلوں کے 10 عجیب و غریب مقابلے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 جنوری 2020 23:53

کھیلوں کے 10 عجیب و غریب مقابلے

عام طور پر جو بھی کھیل کھیلے جاتے ہیں،ان کے علاقائی یا عالمی سطح پر مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ دنیا میں کچھ عجیب و غریب مقابلے بھی ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے گاؤں یا شہر کی سطح سے لیکر عالمی سطح پر منعقد ہوتے ہیں۔ آئیے آپ کو ایسے ہی چند عجیب و غریب مقابلوں کےبارے میں بتاتے ہیں۔

10۔ بیوی کو اٹھا کر دوڑے کا مقابلہ: فن لینڈکے ایک گاؤںمیں بیویوں کوا ٹھا کردوڑنے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے۔

اس مقابلے میں لوگ ا پنی بیویوں کو اٹھا کر مختلف طرح کی روکاٹیں عبور کر کے مطلوبہ مقام تک پہنچتے ہیں۔
9۔  چہرہ کھینچنے کا مقابلہ:  برطانیہ کے دیہاتی علاقے میں ہونے والے اس مقابلے میں  لوگ چہرے کو عجیب و غریب طریقے سے کھینچتے ہیں۔مقابلے میں حصہ لینے والے نچلا ہونٹ ناک کے اوپر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ٹھوڑی کو بھی دائیں بائیں کھینچتے ہیں۔

(جاری ہے)


8۔  مٹرکے دانوں کو پھینکنے کا مقابلہ: برطانیہ کے ایک گاؤں وچکام میں لوگ مٹر کے دانوں کو دور پھینکنے کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مٹر کے دانے پھینکنے کے لیے گھریلو ساختہ  چھوٹی گن بنائی جاتی ہے۔
7۔ داڑھی اور مونچھوں کا عالمی مقابلہ: اس مقابلے میں دنیا بھر سے شریک ہونے والے افراد اپنی انوکھی داڑھی اور مونچھوں کی نمائش کرتے ہیں۔
6۔ بچھو گھاس کھانے کا مقابلہ: بچھو گھاس (ایسا پودا جس مین ڈنک  نما بال ہوتے ہیں) کھانے کے بھی باقاعدہ مقابلے ہوتے ہیں۔


5۔  ائیر گٹار چیمپئن شپ: اس مقابلے میں شرکا گٹار نہیں بجاتے ، بس ہوا میں گٹار بجانے کی اداکاری کرتے ہیں۔
4۔  راک، پیپر، سیزر ورلڈ چیمپئن شپ: سکولوں میں کھیلے جانے والے اس کھیل  کی بھی عالمی چیمپئن شپ ہوتی ہیں۔
3۔  کرلنگ یا پتھر کنڈلی کھیل: یک کھیل ہے  جو برف سے ڈھکے ہوئے میدان میں چار چار کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں کھیلتی ہیں، اس کھیل میں پتھر کنڈلیاں ''ٹی'' کہلانے والے ہدف کا نشانہ لے کر ، پھسلائی یا دھکیلی جاتی ہیں۔

1998 سے یہ کھیل اولمپکس ونٹر گیمز کا حصہ ہے۔
2۔چیز رولنگ: اس برطانوی خطرناک کھیل شرکا  ایک پہیے کے پیچھے ڈھلوانی پہاڑی کے اوپر سے بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور گھومتے ہوئے نیچے گرتے  ہیں۔ اس کھیل میں کھلاڑی زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔
1۔ ایکسٹریم آئرننگ: اس کھیل میں شرکا مشکل حالات جیسے فضا میں، پانی کے نیچے یا پہاڑ پر اپنے کپڑے استری کرتے ہیں۔
 

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu