کاغذ سے انتہائی حیران کن وِگ بنانے والے یوکرینی اور روسی فنکار

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 جنوری 2020 23:51

کاغذ سے انتہائی حیران کن وِگ بنانے والے یوکرینی اور روسی فنکار

یوکرین-روس سے تعلق رکھنے والے دو فنکار اسیا کوزینا اور دیمیتری کوزین کاغذ سے فن پارے بنانے کے فن کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔ دونوں فنکار کاغذ سے انتہائی تفصیلی اور بھڑکیلی  وِگ بناتے ہیں۔
دونوں فنکار   یورپ کی قدیم  شاہانہ وگ سے متاثر ہیں۔ اس جوڑے نے اب صرف کاغذ کے استعمال سے شاندار وگ بنائی ہیں۔وِگ بنانے کے لیے منفرد مواد یعنی کاغذ کا استعمال بھی  ان کے کام کو شاندار بناتا ہے۔


اسیا کوزینا نے وگ بنانے کا آغاز 12 سال قبل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شروع میں چھوٹی وگ بنائی اور اپنے ٹاؤن  چیرکاسی، یوکرین میں واقع اپنے گھر میں ہی نمائش کا انعقاد کیا۔ پانچ سال بعد انہوں نے ایک شو کا اہتمام کیا، جہاں ماڈلز نے اُن   کی بنائی وِگ اور کپڑے پہن کر نمائش کی۔وُہ اور اُن کے شوہر دیمتری جو جانے مانے پیپر آرٹسٹ ہیں، تب سے ہی  کاغذ کی وگ بنا رہے ہیں۔ آج اُن کےکام کو ساری دنیا میں جانا جاتا ہے۔
اُن کی بنائے ہوئی چند شاندار وگ کےنمونے آپ بھی دیکھیں۔








متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu