20 سال پہلے خریدا گیا میکڈونلڈ کا برگر آج بھی دیکھنے میں پہلے دن جیسا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 جنوری 2020 23:55

20 سال پہلے خریدا گیا میکڈونلڈ کا برگر آج بھی دیکھنے میں پہلے دن جیسا ہے

اوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 20 سال پہلے میکڈونلڈ سے ایک  ہیمبرگر خریدا تھا۔ یہ برگر آج بھی دیکھنے میں بالکل  پہلے دن جیسا ہی ہے۔
ڈیوڈ ومپل کا کہنا ہے کہ انہوں یہ ہیمبرگر 7 جولائی 1999 کو لوگان، اوٹاہ  میں میکڈونلڈ سے خریدا تھا۔ انہوں نے یہ ہیمبرگر خامروں اورخستگی کی ایک پریزینٹیشن کے دوران استعمال کرنے کے لیے خریدا تھا۔
ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس برگر کو اپنے کوٹ کی جیب میں رکھ کر  بھول گئے، جہاں یہ کئی سالوں تک پڑا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسے 2013 میں دوبارہ دریافت کیا۔اس کے بعد ڈیوڈ نے اس برگر کو بگ میک کے  ٹن میں رکھ دیا۔ یہ برگر اس ٹن میں مزید چھ سال رہا۔ ڈیوڈ نے اسے پچھلے ہفتے دوبارہ نکالا ہے۔ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ یہ ہیمبرگر دیکھنے میں بالکل ویسا ہے، جیسا انہوں نے خریدا تھا۔
انٹاریو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بھی میکڈونلڈ سے خریدے گئے برگر اور فرائی کے ساتھ یہ تجربہ کیا تھا لیکن انہوں نے اس برگر کو  صرف چھ سال بعد 2019 میں ای بے پر فروخت کر دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu