جینز کے کپڑے کی تہوں سے فن پارے بنانے والا منفرد فنکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 جنوری 2020 23:45

جینز کے کپڑے کی تہوں سے فن پارے بنانے والا منفرد فنکار

جینز کا کپڑا یا ڈینم  جتنا پرانا ہوتا جائے، اس کی قدر میں اتنا ہی زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔ڈینم حد سے زیادہ پرانا ہو جائے تب بھی اسے پھینکنے کا دل نہیں کرتا۔ اپنے ڈینم کے پرانے ذخیرے کو پھیکنے سے بچنے کے لیے  برطانوی فنکار نے فن کا ایسا طریقہ ایجاد ہے کیاہے، جسے دیکھ کر سب عش عش کر اٹھے ہیں۔ وہ اپنی پرانی ڈینم کو  کاٹ کر اس کی تہوں سے حیرت انگیز اور خوبصورت  فن پارے بناتے ہیں۔


ایان بیری عرف ڈینیمو نے  اپنے منفرد کام کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا  نام پیدا کر لیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ فن کے اس حیرت انگیز طریقے کا خیال انہیں  اپنی والدہ کی طرف سے کمرہ صاف کرنے کے حکم کے بعد آیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھ یا سات سال پہلے  جب وہ کمرہ صاف کرنے لگے تو  انہیں  وہاں سے مختلف رنگوں اور شیڈز میں ڈینم کا کافی بڑا ذخیرہ ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسے پھینکنے کی بجائے سنبھال کر رکھ لیا۔ 18 ماہ بعد انہوں نے ڈینم کو کاٹ کر فن پارے بنانے کا تجربہ کیا۔ وہ اشتہاری کمپنی میں تخلیق کار کے طور پر کام کرتے تھے  اس لیے انہیں اپنا ہاتھ صاف کرنے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی۔جلد ہی اُن کا کام دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔
ڈینیمو نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈینم سے فن پارے بنانے شروع کیے تو اُن کے والدین اور گرل فرینڈ کافی پریشان ہوئے لیکن جلد ہی انہیں ان فن پاروں سے اچھی خاصی آمدن ہونےلگی۔

اُن کے فن پارے ساری دنیا  میں فروخت ہوتے ہیں۔
اُن کے بنائے  چند فن پارے آپ بھی دیکھیں






متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu