کام پر تاخیر سے آنے کے بہانے کے طور خاتون کی بھیجی پنکچر ٹائر کی فوٹو شاپ تصویر انٹرنیٹ پروائرل

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 18 جنوری 2020 23:56

کام پر تاخیر سے آنے کے  بہانے کے طور خاتون کی بھیجی  پنکچر ٹائر کی فوٹو شاپ تصویر انٹرنیٹ پروائرل

ایک خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،  حال ہی میں سوشل میڈیا پر  صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئیں۔ انہوں نے اپنی ایک کولیگ کو  دفتر دیر سے آنے کے بہانے کے طور پر پنکچر ٹائر کی ایک فوٹو شاپڈ  تصویر بھیجی تھی۔
ٹوئٹر پر اوکلاہاما سے تعلق رکھنے والی  ایک صارف سڈنی  وائٹسن  نے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر مبینہ طور پر اُن کی کولیگ نے انہیں بھیجی ہے۔

خاتون نے یہ تصویر  پچھلے ہفتے اپنے باس کو بھی بھیجی تھی۔انٹرنیٹ پر شیئر ہونے کے بعد یہ تصویر لاکھوں بار لائیک اور ہزاروں بار ری ٹوئٹ کی گئی۔
اس تصویر میں ایک ٹائر کے اوپر کیل لگی دکھائی گئی ہے۔ سڈنی نے اپنے ٹوئٹ میں تجویز دی ہے کہ صارفین اس تصویر کو زوم کر کے دیکھیں۔ زوم کرنے سے پہلے ہی  تصویر دیکھتے ہی صارفین  خود بھی  جان جاتے ہیں کہ اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نامعلوم خاتون کے باس  کو بھی تصویر دیکھتے ہی پتا چل گیا تھا کہ اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر دوسرے تمام کولیگز کے ساتھ شیئر کی۔
انٹرنیٹ صارفین اس تصویر پر ہر طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ  ”مجھے امید ہے کہ یہ خاتون آپ کے گرافکس یا مارکیٹنگ ٹیم  کا حصہ نہیں ہوگی“۔ ایک دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ ”  ہاں، جب ٹون ٹاؤن میں تعمیراتی  علاقے میں ڈرائیو کی جائے تو یسا ہو جاتا ہے“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ خاتون نے انٹرنیٹ پر موجود کیل لگے پنکچر ٹائروں کی ہزاروں  تصویروں میں سے کوئی تصویر استعمال کیوں نہیں کی؟ اس کے بعد بہت سے صارفین نے انٹرنیٹ پر موجود ایسی تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ  ایک صارف نے انٹرنیٹ پر اس تصویر کا سورس تلاش کیا تو یہ ایسا آرٹیکل نکلا، جس میں ٹائر میں سے کیل نکالنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ تصویر میں ٹائر پر کارٹون نماکیل لگائی گئی تھی۔ بظاہر خاتون نے اپنے باس کو بے وقوف بنانے کے لیے اسے ہی کافی سمجھا اور بھیج دیا۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu