سوشل میڈیا پرریسٹورنٹس میں ہاٹ پاٹ پر کھانا پکاتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز بنانے کانیا رواج زور پکڑ گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 جنوری 2020 23:44

سوشل میڈیا  پرریسٹورنٹس میں   ہاٹ پاٹ پر کھانا پکاتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز بنانے کانیا رواج زور پکڑ گیا

چینی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک مزاحیہ رواج زور پکڑ رہا ہے، جس میں لوگ چوری  چھپے  اپنا سامان لے کرجاتے ہیں اور  ریسٹورنٹس میں موجود ہاٹ پاٹ   کے گر ما گرم شوربے میں کھانا پکاتے ہیں۔ یہ رواج دسمبرسے زور پکڑ گیا ہے۔
اکثر چینی ریسٹورنٹس میں گرما گرم شوربے کے ساتھ  ایک ہاٹ پاٹ موجود ہوتا ہے۔ریسٹورنٹس میں  عملہ خود ہی گاہکوں کو  کھانے کا سامان دیتا ہے اور گاہک خود اسے شوربے میں ڈال کر پکاتے ہیں۔

تاہم حالیہ رواج میں  لوگ  چوری چھپے اپنے بیگ میں گھروں سے اپنا سامان لاتے ہیں  اور شوربے میں ڈال کر پکاتے ہیں۔ لوگ اس دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ  کر رہے ہیں۔  ایک ویتنامی فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کلیکشن میں دکھایا گیا ہے کہ  لوگ ریسورنٹس میں کھانا پکانے کے لیے اپنے ساتھ  مرغی، مچھلی اور  ہر طرح کی سبزیاں لا تے ہیں اور موقع پر ہی پکاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ  ہاٹ پاٹ میں اپنا لایا ہوا سامان اس وقت ڈالتے  ہیں، جب ریسٹورنٹ کا ویٹر انہیں نہ دیکھ رہا ہو۔ویڈیو دیکھ کر  اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ  ان چیزوں کو پکا کر کھانے کے لیے نہیں بلکہ ویڈیوز بنا کر اپنے  ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ اس طرح کی ویڈیو ز پر جہاں کچھ لوگ مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ   اس رواج سے ملک میں غیر قانونی کاموں کو فروغ دیا جا رہا  ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے اگر آپ  کھانا پکانے کی چیزیں خرید سکتے ہیں تو گھر پر پکائیں، اس طرح  ریسٹورنٹس میں  مزاحیہ ویڈیوز کے لیے کھانا ضائع کرنا  اچھی بات نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu