جوتے سکھانے کا ایسا گھٹیا طریقہ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 جنوری 2020 23:52

جوتے سکھانے  کا ایسا گھٹیا طریقہ آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ  کوئی شخص جہاز میں  جوتے سکھانے کے لیے ایسا گھٹیا طریقہ بھی استعمال کر سکتا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ ہوائی جہاز میں موجود ایک شخص ہوا کے شگاف کے ساتھ اپنا جوتا رکھے ،اسے سکھا رہا ہے۔
پسنجر شیمنگ(Passenger Shaming) کے نام سے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے  ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس مختصر ویڈیو میں ایک مسافر کا عجیب وغریب برتاؤ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک مسافر کو اپنا جوتا ہوا کے شگاف کے ساتھ رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انسٹاگرام کا یہ اکاؤنٹ مسافروں کے عجیب و غریب برتاؤ کی ویڈیوز اور تصاویر ہی شیئر کرتا ہے۔
جوتے سکھانے کی  ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا چکا ہے  اور اس پر بڑی تعداد میں لوگوں نے تبصرے بھی کیے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے کئی میمے بھی سامنے آئے ہیں۔
اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu