زمین پر 15سے 20 منٹ میں پکنے والی کوکیز خلا میں کتنی دیر میں بنتی ہیں؟ پتا چل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 جنوری 2020 23:54

زمین پر 15سے 20 منٹ میں پکنے والی کوکیز خلا میں کتنی دیر میں بنتی ہیں؟   پتا چل گیا
بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے خلابازوں نے پہلی بار کوکیز بنائی ہیں ۔ خلا میں بنائی جانے والی ان کوکیز  کو پکنے میں  زمین  کی  نسبت بہت زیادہ وقت  لگا۔
کوکیز پکانے کے لیے خلائی سٹیشن کے اطالوی کمانڈر لوکا پرمیٹانو باورچی اور ناسا کی خلا باز کرسٹینا کوچ نے معاون  کے طور پر کام کیا۔انہوں نے اس تجربے میں چاکلیٹ چپ کوکیز بنائیں۔
زمین پر کوکیز پکانے میں 15 سے 20 منٹ لگتے ہیں لیکن خلا میں کوکیز کو  اوون میں ٹھیک طور سے پکنے کے لیے دو گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

خلابازوں نے پہلی کوشش میں کوکی کو 25 منٹ اور دوسری کوشش میں 75 منٹ کے لیے پکایا لیکن وہ کچی تھیں۔بہترین  نتیجہ 120 سے 130 منٹ تک پکنے والی کوکیز نے دیا۔

اس تجربے کے لیے  پروٹو ٹائپ اوون  کو نانو ریکس اور زیرو جی کچن نے ڈیزائن کیا اور بنایا تھا۔ تجربے کے لیے خام کوکیز   ڈبل ٹری، ہلٹن ہوٹل نے فراہم کیں۔خلا میں بنائی گئی تین کوکیز  سپیس ایکس کے ڈریگن سپس کرافٹ کے ذریعے 7 جنوری کو  زمین پر واپس بھیجی گئیں۔غذائی ماہرین ان کوکیز کا جائزہ   لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu