پھینکی ہوئی چیونگم سے شاندار فن پارے بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 فروری 2020 23:45

پھینکی ہوئی چیونگم سے شاندار فن پارے بنانے والا  فنکار

بین ولسن ایک انوکھے فنکار ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لندن کے دریائے  ٹیمز پر سٹیل   کے پل پر چیونگم سے بہت سی چھوٹی چھوٹی  پینٹنگ بنائی ہیں۔
57 سالہ برطانوی پینٹر بین ولسن پچھلے 15 سالوں سے راہگیروں کی پھینکی  ہوئی چیونگم سے پیٹنگ بناتے ہیں۔بین اسے شوق ہی نہیں سمجھتے بلکہ  فن کی ایک قسم خیال کرتے ہیں۔
بین نے اے ایف پی کو بتایا  کہ ”میں کوڑا کرکٹ کو نئی شکل دیتا ہوں اور اس سے آرٹ کی ایک قسم بنا دیتا ہوں، اس لیے یہ ری سائیکلنگ کی ہی ایک قسم ہے۔


بین کے بنائے ہوئے  رنگا رنگ شاہکار ایک سکے  کے سائز کے ہوتے ہیں۔ یہ پیدل چلنے والوں کے پل کے پاس دیکھے جا سکتے ہیں۔ غور سے دیکھنے پر ہی پتا چلتا ہے کہ یہ  چیونگم سے بنائے گئے فن پارے ہیں۔
شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے بین کو اپنے شوق کی بنا کر چیونگم مین کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بین کو اپنے کام میں اب کافی مہارت حاصل  ہو گئی ہے۔ولسن اپنے کام کے لیے چیونگم  سیڑھیوں کے پاس یا شہری کے دوسرے علاقوں سے ڈھونڈتے ہیں۔

اس کے بعد وہ اپنے اوزار نکالتے ہیں  چیونگم سے فن پارے بنانے شروع کر دیتے ہیں۔ فن پارے بنانے کے لیے بین اپنے پینٹ کے دھبے لگے ہوئے کمبل کو بچھاتے ہیں۔ اس کے بعد  ایکری لک  پینٹ اور وارنش نکالتے ہیں۔ وہ اپنے برنر سے چیونگم کو پگھلاتے ہیں اور برش سے پیٹنگ کرتے ہیں۔
بین اصل پل یا دوسری سطحوں  پر پینٹنگ بنانے سے گریز کرتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ حکام اُن کو  املاک کو نقصان پہنچانے پر پکڑیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ حقیقت میں تو چیونگم تھوکنے والا شخص اصل مجرم ہوتا ہے۔
بین چیونگم سے ہزاروں فن پارے بنا چکے ہیں۔ اُن کے فن پارے وسطی لندن  میں بہت سی جگہوں پر بکھرے پڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu