فن کی نقاد نے تنقید کرتے ہوئے بے وقوفی سے 20 ہزار ڈالر مالیت کا فن پارہ تباہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 فروری 2020 23:51

فن کی نقاد نے  تنقید کرتے ہوئے بے وقوفی سے  20 ہزار ڈالر مالیت کا  فن پارہ تباہ کر دیا

فن کی ایک نقاد نے حادثاتی طور پر میکسیکو کے ایک فن کے میلے میں ایک قیمتی تنصیب  کو تباہ کر دیا ہے۔نقاد ایولینا لیسپر نے ایک ایستادہ فن پارے  پر سوڈے کا خالی کین رکھ دیا۔ وہ اس طرح سے اس فن پارے کے لیے اپنی ناپسندگی کو ظاہر کرنا چاہتی تھیں۔ یہ حادثہ  میکسیکو سٹی میں زونا ماکو آرٹ فیئر میں ہوا۔ تباہ ہونے والی تنصیب فنکار گیبرئیل ریکو کی تھی، جس کی مالیت 20 ہزار ڈالر  ہے۔

(جاری ہے)

اس تنصیب میں ایک شیشے کا برتن ، اس کے ساتھ پر، فٹ بال اور ٹینس بال تھی۔
بی بی سی کے مطابق  ایولینا  نے اس حادثے پر معافی مانگ لی ہے۔دوسری طرف او ایم آر گیلری، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، نے اپنے بیان میں اسے نقاد کی غیر پیشہ وارانہ حرکت قرار دیا۔
ایولینا ا نے گیلری کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس ٹوٹے ہوئے فن پارے کو اس کے ارتقا کے طور پر سنبھال کر رکھیں۔                     اس خیال کو آرٹ گیلری نے مسترد کر دیا، جس کے بعد ایولینا نے اس کی مرمت کرانے کی پیش کش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu