112 سال 344 دن کی عمر میں جاپانی شخص دنیا کا معمر ترین آدمی بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 فروری 2020 23:56

112 سال 344 دن کی عمر میں  جاپانی شخص  دنیا کا معمر ترین آدمی بن گیا
جاپان کے ایک نرسنگ ہوم میں رہنے والے شخص کو 112 سال اور 344 دن کی عمر میں دنیا کا معمر ترین شخص قرار دیا گیا ہے۔
چیتیتسو واتانابی کا  تعلق نیگاتا سے ہے۔ انہیں 20 جنوری 2019 کو وفات پانے والے دنیا کے عمر رسیدہ ترین شخص ماسازو نوناکا کی وفات کے بعد دنیا کے عمر رسیدہ ترین شخص کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔وفات کے وقت ماسازو کی عمر112 سال 226 دن تھی۔
واتانابی 104 سال کی عمر تک اپنے بیٹے کے فارم میں کام کرتے تھے۔

وہ پھل اور سبزیاں اگاتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بونسائی کے 100 سے زیادہ   درخت بھی اگائے تھے۔واتانابی کا کہنا ہے کہ  لمبی زندگی پانے کے لیے غصہ نہ ہوں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھیں۔
اس وقت دنیا کی عمر رسیدہ ترین خاتون کا اعزاز جاپان کی ہی کین تاناکا کے نام ہے، جن عمر 117 سال 41 دن ہے۔تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ ترین شخص کا نام جیرویمون کیمورا ہے، جو 2013 میں 116 سال اور 54 دن کی عمر میں فوت ہوئے۔تاریخ کی عمر رسیدہ ترین خاتون کا نام  جین لوئی کالمینٹ ہے جو 1997 میں 122 سال اور 164 دن کی عمر میں فوت ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu