یہ کتا ہے یا لومڑی۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

Ameen Akbar امین اکبر پیر 24 فروری 2020 23:53

یہ کتا ہے یا لومڑی۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

پچھلے کچھ ہفتوں سے سوشل میں پر ایک ”لومڑی کتے “ (fox dog) کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔اصل میں لومڑ ی کتا  جانوروں کی کوئی نسل نہیں  بلکہ ایک ایسا جانور ہے، جسے لوگ کتا بھی سمجھتے ہیں اور لومڑ ی بھی اور اسے ان دونوں  کی دوغلی نسل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
میا ا نامی اس جانور کو  2016 میں اس وقت مقبولیت ملی جب ا سکا انسٹاگرام اکاونٹ وائرل ہوگیا۔

اسے دنیا کے  مقبول ترین  جریدوں میں بھی جگہ ملی۔آج چار سال گزرنے کے بعد بھی لوگ نہیں جانتے کہ وہ کوئی کتا دیکھ رہے ہیں یا کوئی لومڑی۔
اصل میں میا کی نیلی آنکھیں اور ظاہری شکل کی وجہ سے لوگ  الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ پومسکی نسل کی کتیا ہے، جو پومرانین-ہسکی مکس نسل  ہے ۔
میا کو دوسری بار مقبولیت پچھلے ہفتے اس وقت ملی جب اس کی ایک تصویر سوشل نیوز شیئرنگ پلیٹ فارم  ریڈٹ پر نظر آئی۔

(جاری ہے)

ہر کوئی اس کی لومڑی جیسی  صورت دیکھ کر حیران رہ گیا۔ بہت سے لوگوں نے تو اس کا موازنہ ویڈیو گیم کے کردار سٹار فاکس اور کریش بنڈی کوٹ سے  کرنا شروع کر دیا۔میا کی حالیہ مقبولیت سے پہلے بھی اس کی تصاویر انسٹاگرام پر کافی پسند کی جاتی ہیں۔ انسٹاگرام پر اس کے 47 ہزار فالوور ہیں، اس کی تصاویر کو ہزاروں لوگ لائک کرتے ہیں۔ میا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اس کے مالک ڈیو لاسکیو  ہینڈل کرتے ہیں۔تاہم یہ اکاؤنٹ پچھلے کچھ عرصے سے فعال نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پومسکی ایک نایاب نسل ہے۔ پومرانین اور ہسکی کی مختلف جسامت کی وجہ سے  پومسکی کی کامیاب افزائش نسل کافی مشکل ہوتی ہے۔


یہ کتا ہے یا لومڑی۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu