جاپانی یوٹیوبر کو کمپیوٹر کے سی پی یو پر کھانے پکا کر شہرت مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 مارچ 2020 23:55

جاپانی یوٹیوبر کو کمپیوٹر کے  سی پی یو پر کھانے پکا کر شہرت مل گئی

یوٹیوب پر آپ نے کھانا پکانے کی ترکیبیں بتانے والے بہت سے چینل دیکھے ہونگے لیکن  یوٹیوب پر کھانا پکانے  کا ایک جاپانی چینل ایسا بھی ہے جہاں کمپیوٹر کے گرم سی پی یو پر مختلف چیزیں پکائی جاتی ہیں۔
کمپیوٹر پر کام کرنے والے خاص طورپر کمپیوٹر کی ٹربل شوٹنگ کے دوران سی پی یو کو کھول کر کام کرنے والے جانتے ہیں کہ    کام کے دوران سی پی یو بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے۔

لیکن آپ نے کبھی اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کرنے کا نہیں سوچا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک جاپانی یوٹیوبر چھ سالوں سے کمپیوٹر کے سی پی یو پر کھانا پکانے کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی مہارت میں کافی اضافہ  بھی ہو رہا ہے۔یہ جاپانی یوٹیوبر اپنے چینل پر  گرم کمپیوٹر پراسیسر پر انڈا ابالنے، فرائی کرنے اور گوشت تلنے  کے ساتھ ساتھ بہت سے کھانے پکانے کی ویڈیوز بنا چکے ہیں۔اُن کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد صرف 8 ہزار ہے لیکن اُن کی بہت سی ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔اُن کے چینل کی چند ویڈیوز آپ بھی دیکھیں۔


Browse Latest Weird News in Urdu