نیویارک کے جوڑے کے ہاں دوسرے لیپ ڈے بچے کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 مارچ 2020 23:55

نیویارک کے جوڑے کے ہاں دوسرے لیپ ڈے  بچے کی پیدائش

نیویارک سے تعلق رکھنے والے  ایک جوڑے کے ہاں چار سال پہلے  29 فروری 2016 کو ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب چار بعد 29 فروری 2020 کو لیپ کے دن ہی اُن کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
لنڈسے اور ڈین ڈمچاک نے  29فروری کو اپنے خاندان میں ایک اور بچی بے بی سکاٹ ڈمچاک کو خوش آمدید کہا۔اس سے پہلے اُن کے ہاں 29 فروری 2016 کو اومری کی پیدائش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)


لنڈسے کا کہنا ہے کہ اُن کے ہاں 4 مارچ کو بچے کی پیدائش متوقع تھی  لیکن سکاٹ وقت سے پہلے ہی 29 فروری کو پیدا ہوگئی۔


بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مستقبل کی سالگرہ کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اب یہ کافی پیچیدہ ہوگا۔ لیپ کا سال نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے ایک بچے کی سالگرہ 28 فروری اور دوسرے کی 1 مارچ کو منائیں گے لیکن جب لیپ کا سال آئے گا تو وہ بڑے پیمانے پر سالگرہ منائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوبچوں   کی چار سال کے وقفے سے  29فروری کو ہی  پیدائش  کا واقعہ 21 لاکھ میں سے  1 بار ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu