کیک آرٹسٹ کے کیک سے بنائے حیرت انگیز آپٹیکل الوژنز آپ کو حیران کر دیں گے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 مارچ 2020 23:47

کیک آرٹسٹ  کے کیک سے بنائے حیرت انگیز  آپٹیکل الوژنز آپ کو حیران کر دیں گے

بین کولین  ایک سابق ٹیٹو آرٹسٹ  اور اب ایک غیر معمولی فوڈ آرٹسٹ ہیں۔ کیک سے تخلیق کیے گئے آپٹیکل الوژنز کے باعث انہیں بہت زیادہ توجہ مل رہی ہے۔ وہ کیک کو پھلوں، سبزیوں اور حتیٰ کہ حقیقی نظر آنے والے انسانی ہاتھ  کی شکل بھی دے دیتے ہیں۔ 

بین کے بنائے ہوئے کیک دیکھ کر آپ سوچیں گے کہ شاید وہ ساری زندگی سے ہی کیک تیار کر رہے ہیں۔ حقیقت میں  اُن کا کیک بنانے کا تجربہ صرف 5 سالوں کا ہے۔

بین نے پانچ سال پہلے اس وقت کیک بنانے شروع کیے، جب انہوں نے ٹیٹو بناتے ہوئے اپنی ایک کلائنٹ کے پاس ایسے کیک دیکھے جن پر ماڈلز کی تصویریں تھیں۔ یہ کیک اُن کی کلائنٹ نے بنائے تھے۔ یہیں سے بین بھی فوڈ آرٹسٹ بن گئے۔

بین نے بتایا کہ شروع میں وہ تفریح کے لیے  صرف گھروالوں کے لیے کیک بناتے  تھے لیکن بتدریج انہوں نے مشکل ڈیزائن کا انتخاب کرنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

 

29 سالہ بین کا کہنا ہے کہ وہ خود کو مشکل ڈیزائن بنانے کے چیلنج دیتے ہیں۔اس سے اُن کا فن بہتر ہوتا  رہتا ہے۔بین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بصری واہمے  یا آپٹیکل الوژنز بنا کر ایسے لوگوں کی توجہ بھی  حاصل کر لی ہے، جو پہلے کیک میں دلچسپی نہیں لیتے تھے۔

بین کے بنائے چند حیرت انگیز کیک آپ بھی دیکھیں۔




Browse Latest Weird News in Urdu