نوجوان نے اپنی پوری کمر پر منگیتر کی تصویر کا ٹیٹو بنوا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مارچ 2020 23:51

نوجوان نے اپنی پوری کمر پر منگیتر کی تصویر کا ٹیٹو بنوا لیا
عام طور پر شوہر اپنی بیویوں کے لیے پھول خرید کر ، اُن کی تعریف کر کے یا  انہیں تحائف دےکر  متاثر کرتے ہیں لیکن ایک ویتنامی نوجوان نے  اپنی منگیتر کو ایک غیر معمولی طریقے سے متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کمر پر اپنی منگیتر کی تصویر کا بڑا سا ٹیٹو بنوا لیا ہے۔
22 سالہ ٹراؤنگ وان لام نے مبینہ طور پر تین مختلف سیشنز میں  24 گھنٹوں  میں اپنی کمر پر  اپنی منگیتر کی تصویر کا ٹیٹوا بنوایا۔

پہلا سیشن پچھلے سال  نومبر میں 8 گھنٹے کا تھا۔اس کے بعد بھی وہ ٹیٹو بنوانے کے دو سیشنز لے چکے ہیں، جن میں سے ایک 6 گھنٹے اور دوسرا 9 گھنٹے کاتھا۔ ان سیشنز کے نتیجے میں اُن کی کمر پر اُن کی 20 سالہ منگیتر لاؤنگ کھا ٹران کی تصویر کا ٹیٹو  مکمل ہوگیا۔
اپنے منگیتر کی کمر پر اپنی تصویر کا ٹیٹو بنا دیکھ کر لاؤنگ کھا ٹران پہلے حیرت زدہ ہوئیں اور پھر خوش ہو گئیں۔

(جاری ہے)

لاؤنگ کے منگیتر اس سے پہلے بھی  اپنی چھاتی پر لاؤنگ کا نام اور تاریخ پیدائش کا  ٹیٹو بنوا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی کلائی  پر ایک تاج کے ساتھ اپنے اور لاؤنگ کےنام کے ابتدائی حروف بھی کھدوائے تھے۔
ٹراؤنگ کی کمر پر بنے اس ٹیٹو کی تصویر ویتنامی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اکثر صارفین نے اس پر منفی تبصرہ ہی کیا ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے جب اُن کا اپنی منگیتر سے  تعلق ختم ہوگا تو وہ اپنی کمر پر ٹیٹو بنوانے کے فیصلے پر پچھتائیں گے۔
اس جوڑے کامنصوبہ ہے کہ اس سال 22 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔22 مئی کو اُن کے تعلق کو 3 سال مکمل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu