فوٹو کی طرح بال پوائنٹ پین سے حیرت انگیز پورٹریٹ بنانے والی فنکارہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 مارچ 2020 23:56

فوٹو کی طرح بال پوائنٹ پین سے حیرت انگیز  پورٹریٹ بنانے والی فنکارہ
سامیہ ال ہومسی کا تعلق لبنان سے ہے۔ وہ سافٹ وئیر انجینئر اور مصورہ ہیں۔ وہ بال پوائنٹ پین سے حیرت انگیز پورٹریٹ بناتی ہیں۔ اُن کی بنائی پورٹریٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ  انہیں کیمرے سے بنایا گیا ہے۔وہ مشہور شخصیات سے لیکر عام افراد سب کی  پورٹریٹ بناتی ہیں۔
سامیہ 1987 میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پانچ سال کی عمر میں ہی ڈرائنگز بنانا شروع کر دی تھیں۔

اُن کی ڈرائنگز میں وقت کے ساتھ ساتھ نکھار آتا گیا۔

(جاری ہے)

اب وہ حقیقت سے قریب تر پورٹریٹ بناتی ہیں۔اُن کی  بنائی پورٹریٹ کو دنیا بھر میں بال پوائنٹ سے بنائی گئی بہترین پورٹریٹ سمجھا جاتا ہے۔سامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ پورٹریٹ عام سے لکھنے والے بال پوائنٹ پین سے بناتی ہیں۔
اُن کی بنائی چند حیرت انگیز پورٹریٹ آپ بھی دیکھیں۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu