ملیئے دنیا کی سب سے زیادہ خوفناک سمجھی جانے والی بلی ژیردان سے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 31 مارچ 2020 23:53

ملیئے دنیا کی سب سے زیادہ خوفناک سمجھی جانے والی بلی ژیردان سے
اردوپوائنٹ کے ان صفحات پر ہم آپ کو دنیا کے خوبصورت ، بدصورت ، خوش باش اور غمزدہ ترین جانوروں سے ملوا چکے ہیں۔آج بھی ہم آپ کو ایک ایسی بلی سے ملوا رہے ہیں جسے دنیا کی خوفناک ترین بلی سمجھا جاتا ہے۔
سوئزرلینڈ کے قصبے  روتی  کی 47 سالہ رہائشی سینڈرا فیلیپی نے بتایا کہ بہت سے لوگ  اُن کے پالتو بلے ژیردان کو پہلی بار دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔

تاہم جب وہ  اسے کھیلتے اور خوش ہوتے دیکھتے ہیں تو اس سے محبت کرتے ہیں۔سینڈرا کا کہنا ہے کہ ژیردان ایک اچھا پالتو  بلا ہے جسے سونا اور اپنے انسانی مالکوں سے  میل جول رکھنا پسند ہے۔ژیردان کی خوفناک شکل کےباوجود سینڈرا اسے  بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔
سینڈرا نے بتایا کہ ژیردان ایک فعال بلا ہے۔ سینڈرا نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار بلے کو دیکھتا تو اس نے فوراً ہی اِن کا دل چرا لیا۔

(جاری ہے)

اس بلے کی جلد پر پیدائشی بہت سی جھریاں ہیں۔ سینڈرا نے بتایا کہ جب ژیردان خوش یا بھوکا ہوتا تو بہت پرجوش ہوتا ہے۔ اس کر دار ایک پیارے بچے کی طرح ہے۔
ژیردان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تو انٹرنیٹ صارفین  نے  اسے خلائی مخلوق ، انسانی  دماغ اور سنڈی سے ملانا شروع کردیا۔تاہم سینڈرا کے لیے  اس بلے میں کوئی نقص نہیں ہے۔






متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu