دھاگے اور کیلوں سے فن پارے بنانے والا انوکھا فن کار

بدھ 1 اپریل 2020 23:49

دھاگے اور کیلوں سے فن پارے بنانے والا انوکھا فن کار

لندن سے تعلق رکھنے والے بین  کوراسیوچ ایک حیرت انگیز فن کار ہیں۔ وہ دھاگے اور کیلوں کی مدد سے حیرت انگیز اور تفصیلی  فن پارے بناتے ہیں۔بین اپنے فن کو اسٹرنگ آرٹ کہتے ہیں۔ وہ فن پارے بنانے کے لیے ایک سفید  کینوس پر پہلے مناسب جگہوں پر سینکڑوں  کیلیں ٹھونکتے ہیں۔ اس کے بعد سیاہ رنگ کے دھاگے  کو ان کیلوں کے درمیان سے گزارتے ہوئے بڑی مہارت سے تصویر بناتے ہیں۔

ایک فن پارہ بنانے میں انہیں درجنوں گھنٹے   اور ایک  کلومیٹر دھاگا لگتا ہے۔
بین نے اسٹرنگنومیٹری کے نام سے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے، جہاں وہ  اپنے فن پارے 900 پاؤنڈ سے 4000 پاؤنڈ کے درمیان فروخت کرتے ہیں۔ فن پارے کی قیمت کا انحصار اس پر صرف ہونے والے وقت اور اس کی پیچیدگی پر ہوتا ہے۔مثال کے طورپر اُ نہیں ایک پورٹریٹ ”دی راک جانسن “ کو بنانے  میں 250 گھنٹے لگے۔

(جاری ہے)

اس پورٹریٹ میں انہوں نے 6000 کیلیں اور 1200 میٹر دھاگہ استعمال کیا۔اسی طرح ایک ہاتھی کی پورٹریٹ بناے میں انہیں 80 گھنٹے لگے۔
بین کے پورٹ فولیو میں اس وقت 8 شاندار فن پارے موجود ہیں۔ اس ووقت وہ مزید پیچیدہ فن پاروں پر کام کر رہے ہیں۔
اُن کے بنائے چند فن پارے آپ بھی دیکھیں۔






متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu