دوسرکے ساتھ پیدا ہونے والا بکرا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 اپریل 2020 23:56

دوسرکے ساتھ پیدا ہونے والا بکرا
وسکونسن کے ایک فارم  میں پیدا ہونے والے غیر معمولی بکرے کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔یہ بکرا دو سر کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔
نویسکے  فارمز، وٹنبرگ کی جوسیلن نویسکے نے بتایا کہ یہ بکرا 5 اپریل کو پیدا ہواتھا۔ اس کا نام دو سر والے رومی خدا جانوس کے نام پر رکھا گیا۔
نویسکے نے بتایا کہ اس بکرے کے ایک ساتھ دو منہ اور چار آنکھیں ہیں ۔

اس کے باوجود یہ صحت مند ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں  اس بکرے کی اندر کی طرف موجود آنکھوں کے ٹھیک ہونے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن اس کی بیرونی آنکھیں کام کرتی ہیں۔
نویسکے نے بتایا کہ  دو سر کے سوا یہ بکرا نارمل ہے۔ وہ تو بس اس کی مدد کرتے ہیں۔ وہ ا سکی جتنا ہو سکتا ہے مدد کرتے ہیں۔
نویسکے نے بتایا کہ اُن کے فارم کے فیس بک پیج پر لوگوں کی بڑی تعداد جانوس کو دیکھ رہی ہے۔نویسکے 6 سالوں سے اپنا بکریوں کا فارم چلا رہی ہیں۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ دوسروں کے ساتھ بکریوں کی پیدائش ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دو سر والی گائے اور چھپکلی کے بارے میں تو سنا تھا لیکن بکری کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu