زندہ جانوروں کو کھانے والی یوٹیوبر نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 اپریل 2020 23:31

زندہ جانوروں کو کھانے والی یوٹیوبر نے  نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
جنوبی  کوریا سے تعلق  رکھنے والی معروف یوٹیوبر   خوفناک ویڈیوز بنانے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بن  رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ  کئی سمندری جانور جیسے آکٹوپس،  سکوئیڈ اور جھینگا مچھلی کو زندہ  کھا   رہی ہیں۔
ایس سو ینگ (Ssoyoung) ایک مقبول یوٹیوبر ہیں۔ آج کل وہ اپنی ویڈیوز میں زندہ سمندری جانوروں کو کھا  رہی ہیں۔ ان جانوروں کو کھاتے  اور ویڈیو براڈ کاسٹ کرتے ہوئے وہ بہت حساس آڈیو آلات استعمال کرتی ہیں تاکہ اُن کے ناظرین  اُن کے کھانا چبانے کی آوازیں بھی سن سکیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح کی ویڈیو بنانے پر انہیں    صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ایس سو ینگ کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریبا ساڑھے تین ملین ہے۔اُن کے زندہ سمندری جانور کھانے کی ویڈیوز کے  ویوز اُن کی دوسری ویڈیو کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتے ہیں۔اُن پر تنقید کرنے والوں میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے اور  اُن کے ساتھی  یوٹیوبر سب ہی شامل ہیں۔تنقید کرنے والے یوٹیوب کو بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ انہیں اس پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے۔
ایس سو ینگ نے خود پر ہونےو الی تنقید کے حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔۔ اُن کی ایک متنازعہ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu