کووڈ-19 قرنطینہ کے اصول توڑنے پر سیاست دان نے لوگوں کو آسیب زدہ گھروں میں بند کردیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 اپریل 2020 23:56

کووڈ-19 قرنطینہ کے اصول توڑنے پر سیاست دان نے لوگوں کو آسیب زدہ گھروں میں بند کردیا
انڈونیشیا  کے جاوا جزیرے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی  سیاست دان نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگوں کو رضاکارانہ طور پر گھروںمیں بند رہنے کی ہدایت کی لیکن علاقے میں نئے آنے والے افراد  ان ہدایات کو خاطر میں ہی نہیں لائے۔مقامی افراد بار بار قرنطینہ میں  رہنے کی ہدایات کو نظر انداز کر دیتے۔ایسے لوگوں کو سبق سکھانے کےلیے  مقامی سیاست دان نے انوکھا قدم اٹھایا۔


کوسدینار انٹنگ یونی سوکواٹی  اپنے علاقے سراجین ریجنسی کے سربراہ ہیں۔ دارالحکومت جکارتا اور دوسرے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے بعد بہت سے لوگ دیہاتی علاقوں کو جانے لگے۔ سراجین میں آنے والے نئے لوگوں نے جب قرنطینہ کی ہدایات کو نظر انداز کرنا شروع کیا تو کوسدینار نے انہیں مزا چکھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قرنطینہ کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے لوگوں کو آسیب زدہ سمجھے جانے والے گھروں میں بند کر دیا۔


کوسدینار  نے بتایا کہ انہوں نے   بہت سے گاؤں   میں اہلکاروں کو ،    گھروں میں رہنے کی خلاف ورزی  والوں کو متروک ایلمنٹری سکول اور متروک گھروں میں بند کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر وہ لوگوں کو ان گھروں میں بند کر کے تالا لگا دیں گے لیکن فی الحال وہ سب کو کھانا دے رہے ہیں اور انہیں مانیٹر کر رہے ہیں۔
ایسا پہلی بار نہیں کہ  کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران  انڈونیشیا میں حکام نے لوگوں کو گھروں میں بند رکھنے کے لیے بھوتوں کا سہارا لیا ہو۔

چند دن پہلے ہی  وسطی جاوا کے ایک علاقے سے خبر آئی تھی کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اس گاؤں میں رضاکار بھوت بن کر لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے لگے (تفصیلات اس صفحے پر)

Browse Latest Weird News in Urdu