زندہ مچھلیوں پر لوگوں کے خاندانی نام لکھنے پر ایکوریم کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 1 مئی 2020 23:56

زندہ مچھلیوں پر لوگوں کے خاندانی نام لکھنے پر ایکوریم کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا
چین کے شہر  گوئیژو  کے ایک ایکوریم کی انتظامیہ نے  لوگوں  میں مقبول ہونے کا ایک اچھوتا طریقہ سوچا لیکن اس پر عمل کرنے سے انہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔ اس ایکوریم کی انتطامیہ نے زندہ مچھلیوں پر چین کے مقبول  خاندانی ناموں کو  لکھ دیا لیکن مقبولیت کی بجائے ایکوریم پر تنقید شروع ہو گئی۔
گوئیژو پولر اوشین ورلڈ نے اپنے ایکوریم کی مچھلیوں کے جسم پر چین کے مقبول  خاندانی نام جیسے ”ژہاؤ“، ”ہو“ یا ”وو“ لکھ دئیے۔

اس  پر لوگوں نے مثبت رد عمل کا اظہار نہیں کیا۔۔

(جاری ہے)

ان مچھلیوں کی تصویریں تیزی سے وائرل ہوئیں، جس کے بعد عوام نے ایکوریم کی اس حرکت پر تنقیدکرنا شروع کر دی۔
لوگوں کے منفی ردعمل سامنے آنے کے بعد ایکوریم کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ  باہر سے منگوائی ہوئی مچھلیاں عام طور پر لوگ کم دیکھتے ہیں، ان مچھلیوں کو پرکشش بنانے کے لیے انہوں نے اس پر نام لکھے تھے۔ایکوریم نے بتایا کہ انہوں نےکھانے والے رنگوں سے مچھلیوں کے جسم پر نام لکھے ہیں، اس لیے یہ انہیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔
انٹرنیٹ صارفین نے ایکوریم کی انتظامیہ پر پیسوں کے لیے مچھلیوں سے ظالمانہ سلوک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu