جاپانی ایکوریم کی انتظامیہ نے عوام سے شرمیلی ایل سے ویڈیو چیٹ کرنے کی درخواست کر دی

اتوار 3 مئی 2020 23:55

جاپانی ایکوریم کی انتظامیہ نے  عوام سے شرمیلی ایل سے ویڈیو چیٹ کرنے کی درخواست کر دی
جاپان  کے ایک ایکوریم کی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے  کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اُن کی سمندری ایل  (eel)سے ویڈیو چیٹ کرتے رہیں۔
ٹوکیو کے سمیڈا ایکوریم  میں 300 کے قریب گارڈن ایل ہیں ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ  اس  سمندری مخلوق نے  ایکوریم میں  انسانوں کو دیکھتے ہوئے  پرورش پائی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایکوریم  1 مارچ سے بند ہے اور یہاں انسانوں کی آمد نہ ہونے کےبرابر رہ گئی ہے۔

اسی وجہ سے یہ ایل انسالوں کو بھولتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایل اب  ایکوریم کی انتظامیہ کو دیکھ کر اپنا سر ریت میں چھپا لیتی ہیں جبکہ اس سے پہلے ایسا نہیں تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مخلوق اب  غیر انسانی ماحول کی عادی ہو تی جا رہی ہیں۔اسی وجہ سے انتظامیہ نے 3 سے 5 مئی کو  ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے، جس میں لوگوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ان ایل کو اپنا چہرہ دکھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ویڈیو کالز کے لیے انتظامیہ نے بڑی بڑی سکرین  ایل کے ٹینکس کے پاس رکھ دی ہیں۔انتظامیہ نے اعلان میں کہا ہے کہ ویڈیو کالر ایل کو دیکھ سکیں گے اور امید ہے کہ یہ ایل بھی ویڈیو کالر کو دیکھیں گی۔


Browse Latest Weird News in Urdu