خاتون نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل 87 دنوں میں 87 میراتھن مکمل کر لیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 جولائی 2020 08:21

خاتون  نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل 87 دنوں میں 87 میراتھن مکمل کر لیں

ایک خاتون نے کووڈ-19 کی وجہ سےہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں آرام کرنے کی بجائے ہر روز دوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ان خاتون نے ہر روز 1 میراتھن مکمل کی۔ پچھلے 87 دنوں میں وہ 87 میراتھن مکمل کر چکی ہیں۔  اُن کا ارادہ 100 دنوں میں 100 میراتھن مکمل کرنے کا ہے۔
الیسا کلارک کا تعلق  بینینگٹن ، ورمونٹ سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں وہ اٹلی میں تھیں جب انہیں معلوم ہوا کہ جس گرما میراتھن میں شرکت کی وہ تیاری کر رہی تھیں، وہ کووڈ-19 کی وجہ سے منسوخ ہو چکی ہیں۔


الیسا نے بتایا کہ اس پر انہوں نے ہر روز میراتھن کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

شروع میں تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑتی تھیں۔ جلد ہی جب  لاک ڈاؤن ختم ہوا تو وہ باہر دوڑنے لگیں۔
 الیسا نے بتایا کہ شروع میں انہوں نے  صرف 15 دن تک میراتھن  دوڑ کا فیصلہ کیا تھا۔ جلد ہی وہ ان دوڑوں کو بڑھاتی رہیں۔ اب اُن کا ارادہ ہے کہ وہ 100 دنوں میں 100 میراتھن مکمل کریں گی۔ وہ 87 دنوں میں 87 میراتھن مکمل کر چکی ہیں۔الیسا نے 30 مئی کو 61ویں دن میراتھن  میں دوڑ کر ہر روز میراتھن مکمل کرنے کا  عالمی ریکارڈ  توڑ چکی ہیں لیکن اس کا حسب ضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
الیسا نے جمعرات کو 87 ویں میراتھن مکمل کی۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ  وہ اپنی 100ویں میراتھن بھی مکمل کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu