آئرش خواتین دنیا کی حسین ترین دیویاں قرار

پیر 4 اگست 2014 20:50

آئرش خواتین دنیا کی حسین ترین دیویاں قرار

لندن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) ایک تحقیق کے مطابق آئرش خواتین دنیا کی حسین ترین دیویاں قرار پائی ہیں جبکہ مردوں کا معاملہ بالکل الٹ ہے۔ایک زمانہ تھا کہ حسن کی دیویوں کا مسکن مصر کو قرار دیا جاتا تھا لیکن اب حسن نے بھی بستی بدل لی ہے اور مشرق وسطی سے مغرب کا رخ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بیوٹی فل پیوپل نامی ویب سائٹ کے تحت ہونیوالے سروے میں دنیا کی تمام قومیتوں کے مقابلے میں آئرش خواتین کو سب سے پرکشش قرار دیا گیا۔ویب سائٹ میں آئرش بیوٹیز سے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مردوں نے پیار کا اظہار کیا، لیکن بات مردوں کی آئی تو معاملہ الٹ ہوگیا، آئرش مردوں کی طرف کسی خاتون نے دوستی کا ہاتھ نہ بڑھایا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu