سعودی حکام نے کالاجادو کرنے والے دو ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا

منگل 26 اگست 2014 20:19

سعودی حکام نے کالاجادو کرنے والے دو ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا

مکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء)سعودی حکام نے کالاجادو کرنے والے دو ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔یہ انکشاف سعودی اخبار نے کیا ۔62سالہ سوڈانی اور74سالہ نائیجرین شخص پچھلے سال رمضان میں عمرہ کیلئے آئے اور شہر کی منصور سٹریٹ پر اپنا دھندہ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

سوڈانی شخص اپنے عملیات کیلئے گھر کی پالی ہوئی تین زندہ مرغیاں عطر کی بوتل اور250سعودی ریال طلب کرتا تھا اور جادو کامیاب ہونے پر مزید 1000ریال لیتا تھا۔سعودی شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے کالا جادو اپنے باپ سے سیکھا اور اس کے بعدسوڈان اور نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس کی تربیت بھی دی۔

Browse Latest Weird News in Urdu