افریقی شہری پرآسیب کاسایہ،انسانوں کا خون پینے کا شوقین

پیر 22 ستمبر 2014 19:49

افریقی شہری پرآسیب کاسایہ،انسانوں کا خون پینے کا شوقین

الجزائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)الجیریا میں ایک عجیب واقع نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرالی۔جرمن میڈیاکے مطابق عبدالھدی نامی ایک شخص نے دعوی کیا کہ اس میں کوئی بدروح داخل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ خون کا پیاسا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسروں پر حملہ آور ہونے سے قبل اس کے چہرے کی رنگت بدل جاتی ہے اور آنکھوں سے جیسے خون اتر آیا ہو۔ وہ بالکل درندے کی شکل ا ختیار کرلیتا ہے اور انسان ہو یا جانور کی گردن پر دانت گاڑ دیتا ہے۔ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس کے خون کا ایک بھی قطرہ ضائع نہ ہونے دے۔ عبدالھدی کو زنجیروں سے باندھ کر ایک کمرے میں قید کرلیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu