امریکی شہریوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہونے لگا،

امریکا میں اموات کی بنیادی وجوہات ماضی جتنی ہی ہیں ان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، اس کے برعکس امریکا میں خودْکشی کی شرح میں گزشتہ 25 برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ، اس میں 2000 ء سے بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے،رپورٹ

منگل 14 اکتوبر 2014 18:42

امریکی شہریوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہونے لگا،

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء)امریکی باشندوں کی عمریں ماضی اتنی طویل کبھی نہیں ہوئی تھیں جتنی اب ہونے لگی ہیں۔ اس بارے میں ایک سرکاری رپورٹ حال ہی میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق امریکا میں اموات کی شرح میں واضح کمی پیدا ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اس رپوٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا میں اموات کی بنیادی وجوہات ماضی جتنی ہی ہیں ان میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

اس کے برعکس امریکا میں خودْکشی کی شرح میں گزشتہ 25 برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ اس میں 2000 ء سے بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن ’ سی ڈی سی‘ کی ایک شاخ سے منسلک ماہر رابرٹ اینڈرسن کہتے ہیں، " یہ کہنا بہت ہی مشکل ہے کہ امریکا میں خود کْشی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ کیوں ہوا ہے"۔

(جاری ہے)

اس بارے میں 2012 ء کی سالانہ رپورٹ میں اموات کی شرح سے متعلق اعداد و شمار شامل کیے گئے۔ امریکا میں 2012 ء میں پیدا ہونے والے بچوں کی متوقع عمر 78 سال اور ساڑھے 9 ماہ بتائی گئی جو 2010 ء اور 2011 ء کے مقابلے میں 6 ہفتے زیادہ بنتی ہے اس لیے اسے ایک نیا ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔2011 ء کے اندازوں کے مقابلے میں 2012 ء کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ امریکا میں مردوں اور خواتین کی متوقع عمروں میں فرق بڑھ گیا ہے۔

65 سال کی عمر کو پہنچنے والے باشندوں کے بارے میں ’ سی ڈی سی‘ کا کہنا ہے کہ اس عمر کے مرد اوسطاً 18 سال مزید جی سکتے ہیں جبکہ 65 سال کی عمر کو پہنچنے والی خواتین کے ساڑھے بیس سال مزید زندہ رہنے کے امکانات ہوتے ہیں۔2012 ء میں امریکا میں ڈھائی ملین اموات ریکارڈ کی گئیں جو 2011 ء کے مقابلے میں 28 ہزار سے زیادہ تھی۔ رابرٹ اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اموات کی شرح میں اضافہ غیر متوقع نہیں ہے اور اس سے امریکی قوم کی بڑھتی ہوئی عمر کی نشاندہی ہوتی ہے۔

اْدھر امریکا میں ایک بار پھرنو مولود بچوں کی اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 1000نومولود بچوں میں سے قریب 6 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ امریکا میں نومولود بچوں کی اموات میں ایک تاریخی کمی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود یورپ کے زیادہ تر ممالک کے مقابلے میں

Browse Latest Weird News in Urdu