بھرپور مظاہروں کے دوران رومانٹک شادی

منگل 14 اکتوبر 2014 23:20

بھرپور مظاہروں کے دوران رومانٹک شادی

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء)ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کی شدت میں کمی آگئی۔ ایک جوڑے نے شادی کیلئے احتجاج ختم ہونے کا انتظار نہ کیااورشادی کرلی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں جمہوریت پسند حامیوں نے مظاہروں کے دوران بھی خوشی کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ کسی نے شادی کا پرپوزل دیا تو کسی نے شادی ہی کرلی۔ اس سے قبل بھی کئی ایک واقعات میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ہانگ کانگ پولیس نے گزشتہ روز سے مظاہرے کے مقام پر ڈنڈوں سے بنی رکاوٹیں ہٹانا شروع کردی ہیں۔ مظاہرین کے خیمے لپیٹ دئیے گئے ہیں اور کْوڑا صاف کیا جارہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu