ہیجڑوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر ہزاروں بنا لئے

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:56

ہیجڑوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر ہزاروں بنا لئے

ماموں کانجن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) شادی کی تقریب میں مہمانوں اور تماشبینوں کی فرمائش پر ہیجڑوں نے کئی گھنٹے تک گو نواز گو کے نعروں پر رقص کر کے پچاس ہزار روپے کما لئے بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں511گ ب میں ایک نوجوان عاشق حسین کورائی کی شادی کی تقریب میں ہیجڑوں کے ڈانس کا اہتمام کیا گیا تھا موسیقی کی محفل میں اس وقت ہیجڑوں کا ڈانس دیکھنے والے لوگوں نے ہیجڑوں پر نوٹوں کی بارش کر دی جب ایک مہمان کی فرمائش پر ہیجڑوں نے گو نواز گو کے نعروں پر ڈانس کرنا شروع کیا اور تقریبا دو گھنٹے تک اسی فرمائشی نعرے پر ہیجڑے ڈانس کرتے رہے اور اسی نعروں کے ڈانس پر دیکھنے والے نوٹ لٹاتے رہے ۔

(جاری ہے)

ماموں کانجن(آن لائن) ماموں کانجن سے عوامی تحریک کے جلسہ میں شرکت کے لئے آج عوامی تحریک ماموں کانجن کے صدر جہانگیر خان مردانہ اور تحریک منہاج القران کے صدر رانا عبد المجید خاں کی قیادت میں ایک قافلہ لاہور جائے گا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu