”سب کا پاکستان“ ہیجڑوں کااپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:24

”سب کا پاکستان“ ہیجڑوں کااپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر سے ہیجڑوں کے نمائندہ لیڈرز کا اکٹھ ہوا۔ ازمیر ٹاوٴن لاہور میں منعقدہ تقریب میں ہیجڑوں نے ”سب کا پاکستان“ نامی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ملک کے مختلف اضلاع سے آنے والے چالیس سے زائد ہیجڑوں کو مقامی ہیجڑہ یونین نے مدعو کیا تھا۔

ہیجڑہ لیڈرز کا موقف تھا کہ شناختی کارڈ کے حصول کے بعد وہ ووٹ ڈالنے کا حق حاصل کرکے پاکستان عام شہریوں میں شامل ہوتے ہیں۔شناختی کارڈ ہولڈر اگر وہ ووٹ ڈال سکتا ہے تو الیکشن بھی لڑ سکتا ہے۔لاہور کی ہیجڑہ لیڈر نیلی اور چمبیلی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سلسلہ میں اہم اجلاس جنوری 2015 کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu