چینی نوجوان نے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی اپنی حد درجہ عادت کے پیش نظر اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا

بدھ 4 فروری 2015 16:34

چینی نوجوان نے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی اپنی حد درجہ عادت کے پیش نظر اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا

چین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری 2015ء) چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک انیس سالہ نوجوان نے اپنا بایاں ہاتھ کاٹ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان انٹر نیٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا حد درجہ استعمال کرتا تھا اور اپنی اس عادت پر قابو پانے کے لیے اس نے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا۔ مقامی نمائندے کا کہنا تھا کہ اس نوجوان نے پبلک بنچ پر اپنا ہاتھ گھر سے لائے ہوئے چاقو سے کاٹ لیا۔

ہاتھ کاٹنے کے بعد اس نے اپنا کٹا ہوا ہاتھ وہیں چھوڑا اور ایک ٹیکسی کو روک کر قریبی اسپتال جانے کا کہا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی ماں کا کہنا تھا کہ جب میں اس کے کمرے میں گئی تو مجھے وہاں اس کا لکھا گیا ایک نوٹ ملا جس پر لکھا تھا کہ ماں میں کچھ دیر کے لیے اسپتال جا رہا ہوں لیکن آپ فکر نہ کرنا میں آج شام تک ہی واپس آ جاوٴں گا۔ لوکل یونیورسٹی ہاسپٹل میں موجود سرجنزنوجوان کا ہاتھ دوبارہ کلائی کے ساتھ منسلک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ نوجوان کا ہاتھ پولیس نے بر ٓمد کر کے سر جنز تک پہنچایا تھا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہاتھ منسلک تو ہو گیا ہے لیکن زخم ٹھیک ہونے کے بعد ہاتھ کے پوری طرح متحرک ہونے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu