ہنری نے اپنی ناک کیوں کاٹی؟

جمعہ 6 فروری 2015 11:14

ہنری نے اپنی ناک کیوں کاٹی؟

وینزویلا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6فروری 2015ء)افسانوی کرداروں سے متاثر ہونا کوئی نئی بات نہیں مگر اس متاثر ہونے کی کوئی حد ہوتی ہے۔ کاراکاس ، وینزویلا کا 37 سالہ ہنری ڈیمن تو ہر حد سے گذر گیا۔ اُس کا پسندیدہ کردار کوئی ہیرو نہیں بلکہ فلم کیپٹن امریکا کاسپر ولن ریڈ سکل ہے۔

(جاری ہے)

ہنری نے ریڈ سکل کی طرح نظر آنے کے لیے اپنی ناک کاٹ دی۔ ہنری نے سپر ولن نظر آنے کے لیے ناک کٹوانے کے علاوہ اوربھی بہت سے جتن کیے ہیں۔ اپنے چہرے پر مختلف چیزیں لگانے کے علاوہ درجنوں ٹیٹو بھی بنوائے ہوئے ہیں۔ اس کی منزل ہے کہ اپنے چہرےپر سیلیکون کے گال، ٹھوڑی لگوائے۔ جس کے بعداپنے چہرے ٹیٹو بنوا کر سپر ولن نظر آنے کا اپنا خواب پورا کرے۔

Browse Latest Weird News in Urdu