کافر کی قبر ہٹاؤ، برطانوی مسلمان خاندان کا مطالبہ

بدھ 11 فروری 2015 13:54

کافر کی قبر ہٹاؤ، برطانوی مسلمان خاندان کا مطالبہ

لنکاسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) 89 سالہ شادراک سمتھ (Shadrack Smith) کا تعلق لنکاسٹر(Leicester) سے تھا۔ مسٹر کا جنوری 2013 میں نمونیا کے باعث انتقال ہو گیا۔مسٹر سمتھ کے خاندان نے 2500 پاؤنڈ کےعوض قبرستان میں ایک ساتھ تین پلاٹ لیے جن میں سے ایک میں مسٹر سمتھ کو دفن کر دیا ۔مسٹر سمتھ علاقے کی مشہور شخصیت تھے جن کےجنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تدفین کے بعد مسٹر سمتھ کی قبر کے ساتھ مدفون مسلمان کے رشتے داروں نے کونسل میں شکایت کی ہے کہ ہماررشتے دار کی قبر کے ساتھ ایک غیر مسلم کو دفن کیا گیا ہے جسے یہاں سے ہٹایا جائے۔ مسٹر سمتھ کے خاندان والوں نے کہا ہے کہ کونسل نے انہیں مسٹر سمتھ کی قبر دوسری جگہ منتقل کرنے کا کہا ہے جبکہ کونسل کا کہنا ہے کہ آنے والے اجلاس میں قبر کشائی کے علاوہ دیگر تجاویز پر بات ہو گی۔ مسٹر سمتھ کے 8 بچے، 25 پوتے اور نواسے جبکہ 40 پڑ پوتے اور پڑنواسے ہیں۔ سب کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت مسٹر سمتھ کی قبرکشائی کی اجازت نہیں دیں گے۔ لنکاسٹر کے اس قبرستان میں مختلف مذاہب کے لوگ دفن ہیں۔ ہر مذہب کے لوگوں کے الگ الگ حصے مخصوص ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu