بیوی سے دھوکہ کرنے والے، بدلہ تمہاری اس والی محبوبہ سے لیا ہے

بدھ 11 فروری 2015 19:03

بیوی سے دھوکہ کرنے والے، بدلہ تمہاری اس والی محبوبہ سے لیا ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11فروری۔2015ء)آڈی آر8 (Audi R8) ایک قیمتی اور سٹائلش سپورٹس کار ہے جسے جرمنی کی آٹو کمپنی آڈی اے جی(Audi AG) نے 2006 میں بنایا تھا۔انٹرنیٹ پر گردش کرتی اس گاڑی کی یہ تصاویر دیکھ کر کاروں کے شائقین صدمے کی کیفیت میں ہیں۔سپورٹس کاروں کے متوالوں کو اس کار کے مالک کے مرنے کی خبر سے یا اس کار کی جگہ مالک کی اسی حالت میں تصویریں دیکھ کر اتنا دکھ نہ ہوتا جتنا اس کار کی یہ حالت دیکھ کر ہو رہا ہے۔

ان تصاویر کو دیکھ کر سپورٹس کاروں کے شائقین یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ جس نے بھی یہ کیا ہے اسے لمبی مدت کے لیے جیل بھیجا جائے۔اس کار کی یہ حالت کسی ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کسی طوفان میں پھنسی تھی۔اس کی یہ حالت تو ایک مشتعل بیوی نے اپنے شوہر کی بے وفائی پر کی ہے۔

(جاری ہے)

بیوی کا قہر شوہر کی بجائے اس کی آڈی آر 8 پرایسا برسا کہ شوہر تو شوہر یہ تصویریں دیکھنے والے بھی پریشان ہیں۔

مشتعل بیوی نے اس کار کا “ککھ” نہیں چھوڑا۔ اندورنی ڈیکوریشن برباد کر دی، لیدر کی سیٹیں پھاڑ دی اورانٹرٹینمنٹ سسٹم بھی تباہ کر دیا۔سوشل میڈیا پر اس کار کے مالکان اور “جائے حادثہ” کی معلومات تو نہیں مگر یہ جہاں بھی ہوا ہے شوہر کو زندگی بھر یاد رہے گا، اب وہ کسی عورت کی طرف نگاہ کرتے ہو سو بار سوچے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu