91 سالہ بوڑھے پر شرمناک الزامات ثابت، 9 سال قید کی سزا

ہفتہ 14 فروری 2015 19:46

91 سالہ بوڑھے پر شرمناک الزامات ثابت، 9 سال قید کی سزا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14فروری۔2015ء)91 سالہ فزیکل ایجوکیشن کا سابق استاد وہ پہلا معمر ترین شخص ہے جسے 14 لڑکوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں 9 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق روچ فورڈ(Rochford)، ورچیسٹرشائر( Worcestershire) سے تعلق رکھنے والے مارکوس مارکوسین(Marcus Marcussen) پر 1957 سے 1978 کے دوران 14 لڑکوں پر جنسی زیادتی کےالزام ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

برمنگھم کراؤن کورٹ نے اسے 9 سال قید کی سزا سنائی ہے۔مارکوس اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے اپنے سماجی کاموں کا پرچار کرتا تھا۔مارکوس نے تین دہائیوں کے دوران 25 لڑکوں سے جنسی زیادتی یا زیادتی کی کوشش کی۔مارکوس کے خلاف جیسے ہی ایک فرد سامنے آیا تو سب نے سامنے آ کر اس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔مارکوس کے خلاف گواہی دینے والوں میں کئی افراد کی عمر 60 اور70 سال سے بھی زیادہ ہے

Browse Latest Weird News in Urdu