دنیا کا قدیم ترین برگر کتنا پرانا؟

منگل 17 فروری 2015 11:28

دنیا کا قدیم ترین برگر کتنا پرانا؟

آسٹریلیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) آسٹریلیا کے دو باشندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس دنیا کا قدیم ترین برگر موجود ہے۔دنیا کا یہ قدیم ترین موجود برگر حیران کن طور پر 20 سال پرانا ہے۔ 1995 میں ایڈیلیڈ کے دو رہائشی لڑکوں 14 سالہ کیسی ڈین اور 13 سالہ ایڈوارڈ نٹز مقامی میکڈونلڈ پر رکے اور کچھ برگر خریدے۔ان میں سے صرف ایک کوارٹر پاؤنڈر ان کی بھوک سے بچ سکا۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ برگر ایک تیسرے لڑکے کے لیے تھا۔ تیسرا لڑکا تو نہیں آیا مگر انہوں نے اس کا برگر آج تک نہیں کھایا۔ اب وہ لڑکے آدمی بن چکے ہیں اور برگر کی عمر 20 سال ہوچکی ہے۔ مسٹر ڈین نے کہا کہ ہمیں یقین ہے ہمارا برگر دنیا کا قدیم ترین برگر ہے۔ اس برگر کو رکھنے کی ابتدا تو مذاق کے طور پر ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں لڑکے اپنے دوستوں کو کہا کرتے تھے کہ ہم نےاپنے دوست کے لیے برگر خریدا ہے مگر وہ سامنے ہی نہیں آتا۔

ایسا کرتے کرتے 6 ماہ گذر گئے، جو سالوں میں بدلتے گئے اور آج برگر کی عمر 20 سال ہو گئی ہے۔ یہ برگر دیکھنے میں بالکل ایسا ہی لگتا ہے جیسا 20 سال پہلے تھا، اسے اسی طرح پرانے رئیپر میں پیک کیا ہوا ہے۔ آسٹریلوی میکڈونلڈ سے لیا گیا یہ برگر ہی پرانے برگروں میں شمار نہیں ہوتا۔ آئس لینڈ میں میکڈونلڈ نے اپنا آخری برگر 2009 میں فروخت کیا تھا، اس کے بعد معاشی بحران کی وجہ سے وہاں کاروبار بند کر دیا۔

آئس لینڈ میں خریدا گیا چیز برگر بھی 6 سال پرانا ہو چکا ہے۔ آئس لینڈ کے دارالحکومت میں میکڈونلڈ کی تین برانچیں تھی۔ 28 سالہ ہجورٹر سماراسن(Hjortur Smarason) آخری دن کا انتظار کرتا رہا اور شام کو سب سے آخری برگر خریدا۔ سماراسن کو یقین ہے کہ اس نے میکڈونلڈ کا آخری برگر ہی خریدا ہے۔ اس برگر کو اس نے اپنے بار میں نمایاں جگہ پر رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu