کیا کوئی کرائے دار اتنا غلیظ بھی ہو سکتا ہے؟

اتوار 22 فروری 2015 13:05

کیا کوئی کرائے دار اتنا غلیظ بھی ہو سکتا ہے؟

ڈیلفور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22فروری۔2015ء)ایک کرائے دار اپنے مکان کو خالی کرتے ہوئے اتنا کباڑ اور گند چھوڑ گیا جسے صاف کراتے مالک کو ہزاروں ڈالر ادا کرنے پڑ جائیں گے۔ تفصیلات کے ٹیلفورڈ(Telford)، شرپشائر(Shropshire) کے ایک گھر میں کئی سالوں تک رہائش پذیر کرائے دار کے مکان سے جانے کے بعد جب اس کے مالک مکان نے گھر دیکھا تو وہاں اتنا کباڑ پایا کہ وہاں پر زمین نظر نہ آتی تھی اور کوئی چل پھر نہ سکتا تھا۔

(جاری ہے)

کرائے دار اس مکان میں کئی سالوں تک جمع ہونے والےسگریٹ کے ٹوٹے، خالی بوتلیں اور کھانے پینے کے ڈبوں کے انبار چھوڑ گیا۔ پراپرٹی ایجنٹ کے مطابق اس نے اپنی 30 سالہ پیشہ ورانہ زندگی میں اتنا گندہ کرائے دار نہیں دیکھا۔ یہ کرائے دار مکان میں کسی کو آنے نہ دیتا تھا۔ ایک دن گیس کی چیکنگ کے لیے آنے والے اہلکار کو بھی اس نے مکان میں گھسنے نہ دیا تو مالک مکان نے اسے مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔ کرائے دار صاحب فوراً ہی مکان خالی چھوڑ کر فرار ہو گئے اور چھوڑ گئے تو اتنا کباڑ جسے صاف کراتے یا کرتے مالک مکان کو پسینہ ضرور آئے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu