برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا خون اتنا سستا؟

منگل 24 فروری 2015 17:17

برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کا خون اتنا سستا؟

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری 2015ء)ڈورچیسٹر، انگلینڈ، دوسری جنگ عظیم کے برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے خون کی شیشی برطانوی نیلام گھر میں فروخت کی جائے گی۔ خون فروخت کرنے والے ڈیوک آف ڈورچیسٹر ٹموتھی میڈہرسٹ کے مطابق ونسٹن چرچل کا خون 1962 میں 87 سال کی عمر میں اس وقت لیا گیا تھا جب وہ ایک فریکچر کے باعث ہسپتال میں داخل تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران خون کی شیشی کو پھینکنے ہی لگے تھے کہ ہسپتال میں کام کرنے والی نرس پیٹریشا فٹزگیبون نے اسے اپنے پاس بطور “تبرک” رکھنے کی اجازت مانگی، جو اسے مل گئی۔ نیلام گھر کے مطابق خون کی اس شیشی کے عوض 460 سے 930 ڈالر تک حاصل ہونگے۔ میڈہرسٹ کے مطابق اس خون کی قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے، یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ ہرسٹ کا کہنا ہے کہ اس سال چرچل کی وفات کو 50 سال پورے ہو جائیں گے۔ یہ خون چرچل کے اس آخری زخم کی نشانی ہے جو اسے موت کے منہ تک لے گیا۔ہرسٹ کو امید ہے کہ یہ خون ہزاروں ڈالر زمیں فروخت ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu