بے گھر جوڑے کو کچرے کے پاس سونا مہنگا پڑ گیا

ہفتہ 28 فروری 2015 13:28

بے گھر جوڑے کو کچرے کے پاس سونا مہنگا پڑ گیا

پانامہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2015ء)پانامہ سٹی میں ایک بے گھر جوڑے اور ان کے کتے کو کوڑے کے ڈھیر سے زندہ نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بے گھر کرسٹوفر میک کورمک اور اس کی جیسیکا رات پڑنے پر اپنے کتے کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر کے پاس ہی سو گئے۔

(جاری ہے)

کچھ دیر بعد ایک ٹرک کوڑا پھینکنے آیا اور ان کے اوپر کوڑا ڈال کر چلا گیا۔ کچھ دور جا کر ڈرائیور کو عورت کی آواز سنائی دی جو مدد کےلیے پکار رہی تھی۔ ڈرائیور نے پولیس اور ریسکو ذرائع کو فون کیا۔ انہوں نے آکر سارا کوڑا ہٹا کر بے گھر جوڑے اور ان کے کتے کو باہر نکالا ۔آدمی اور اس کی بیوی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کتے کو بھی ایک جانوروں کےہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu